نوکیا کا نیا سمارٹ فون جس کی صارفین خود مرمت کرسکیں گے
نوکیا نے تین نئے سمارٹ فونز متعارف کرائے ہیں جن میں سے ایک ایسا ڈیزائن کیا گیا ہے کہ صارفین خود بھی اس کی مرمت کر سکیں گے۔ نوکیا فونز اور ٹیبلٹس بنانے والی فرم ایچ ایم ڈی گلوبل کا کہنا ہے کہ تینوں نئے فونز کی بیٹری طویل المیعاد ڈیوائسز بنانے کے عزم کے تحت تین دن تک چلے گی۔ نوکیا جی 22 کی سکرین، چارجنگ پورٹ اور بیٹری قابل مرمت ہے۔ اس کے مالکان کو نوکیا کی ریپئر فرم آئی فکس اٹ کے ساتھ پارٹنرشپ کے ذریعے مرمت کے لیے گائیڈز اور پرزوں تک رسائی ہوگی۔ یہ آٹھ مارچ سے برطانیہ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کی قیمت 150 پاؤنڈ سے شروع ہوگی۔ اس کے بعد موسم بہار میں نوکیا سی 32 اور نوکیا سی 22 متعارف کرائے جائیں گے۔ نوکیا سی 32 کی کی قیمت 130 پاونڈ ہے اور اس کا کیمرہ 50 میگا پکسل ہوگا۔ نوکیا سی 22 کے بارے میں ایچ ایم ڈی گلوبل کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی پائیدار ڈیوائس ہے جو پانی اور دھول کے خلاف مزاحمت کرتی ہے اور اس میں سخت گلاس سکرین ہے۔ اس کی قیمت 110 پاونڈ ہے۔ ایچ ایم ڈی گلوبل کے پروڈکٹ مارکیٹنگ کے سربراہ ایڈم فرگوسن نے کہا، ’لوگ دیرپا، معیاری ڈیوائسز کو اہمیت دیتے ہیں اور انہی...